فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں ’انڈین حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان‘ کے حالیہ ٹرین حملے کا حوالہ دیتے ہوئے بدھ کو کہا ہے کہ ایسی ’غیر انسانی‘ اور ’سفاک کارروائیاں‘ پاکستان کی مسلح افواج یا قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر بلوچستان کے ضلع ژوب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مغربی سرحدوں پر تعینات اگلے مورچوں کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
بیان کے مطابق اس موقعے پر ’کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، جو انڈیا کے حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں نے کروایا، فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسی غیر انسانی اور سفاک کارروائیاں پاکستان کی مسلح افواج یا قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں۔‘
اتوار (24 مئی) کو کوئٹہ میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک ٹرین کے قریب دھماکے میں کم از کم 30 افراد جان سے گئے تھے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
پاکستانی حکام بلوچستان میں سرگرم کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں (جیسے کہ بی ایل اے اور بی ایل ایف) کو انڈین پراکسی یا ’فتنۃ الہندوستان‘ قرار دیتے ہیں، جو انڈیا کی معاونت سے یہ کارروائیاں کرتے ہیں، تاہم نئی دہلی ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دورہ ژوب کے دوران فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ’غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے دوران ان کی غیر معمولی جرات، غیر متزلزل عزم، آپریشنل تیاری اور مستقل چوکسی کو سراہا۔‘
انہوں نے ’دہشت گردی کے ناسور اور دشمن قوتوں کے حمایت یافتہ خطرات کے خلاف وطن کے دفاع میں جوانوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔‘
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زور دیا کہ ’افواجِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا حوصلہ اور عزم بدستور مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔‘
ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلوچستان کے عوام کے قریبی تعاون سے دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں، معاونین اور عناصر کا پوری قوت سے تعاقب جاری رکھیں گی۔‘
.png)
2 hours ago
1



English (US) ·