کراچی، گارڈن کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

6 months ago 25

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وارلی روڈ چڑیا گھر کے قریب پولیس گشت کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جن کی شناخت سلیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Read Entire Article