Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص زخمی ہوا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی کی شناخت 30 سالہ محمد آصف خان کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ڈیفنس فیز 8 کے علاقے خیابانِ شاہین ڈولی مال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 12 سالہ بچہ سفیان حسین زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسی طرح کیماڑی ٹاپو میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 25 سالہ سہیل زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر سچل کے علاقے میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ پرویز کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔