محکمہ موسمیات کی آج سے 2 جنوری تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

5 months ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش اور برف باری سے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا


محکمہ موسمیات نے آج  سے 2 جنوری تک پنجاب اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی اطلاع دے دی ہے جب کہ آج  رات مغربی علاقوں سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گا۔

ملک بھر میں کہی ہلکی کہی تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش اور برف باری سے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

پنجاب میں 30 دسمبر سے 2 جنوری تک تیز ہواؤں کےساتھ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 31 دسمبر سے یکم جنوری کے درمیان پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

طبعی ماہرین نے کہا کہ بارش سے خشک موسم کی بیماریوں نزلہ ،زکام،کھانسی بخار میں کمی آئے گی۔

Read Entire Article