مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، انگلس نئے کپتان

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

آسٹریلوی کپتان مچل مارش زخمی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

ان کی جگہ اب وکٹ کیپر بیٹر جاش انگلس کپتانی کریں گے۔

مارش انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔

انہوں نے ہفتے کو لکھنؤ سپر جائنٹس کا آخری میچ نہیں کھیلا اور علاج کے لیے آسٹریلیا واپس چلے گئے۔

مارش کے بعد آسٹریلیا کے باقاعدہ ون ڈے کپتان پیٹ کمنز بھی پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے، جو ہفتے کو راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے۔

Josh Inglis.jpg

انگلس 24 دسمبر، 2025 کو میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے (اے ایف پی)

کمنز اس ہفتے آئی پی ایل پلے آف میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کی رات بیان میں کہا ’مارش مزید معائنے اور علاج کے لیے پرتھ میں ہی رہیں گے۔ ان کی بنگلہ دیش کے وائٹ بال ٹور کے لیے دستیابی بعد میں طے کی جائے گی۔‘

تیسرے نمبر کے متبادل کپتان ٹریوس ہیڈ آئی پی ایل مصروفیات کے باعث پاکستان کے دورے کے لیے منتخب نہیں کیے گئے، جس کے بعد قیادت کی ذمہ داری چوتھے نمبر پر موجود انگلس کے سپرد کر دی گئی۔

انگلس اس سے قبل صرف ایک بار آسٹریلیا کی قیادت کر چکے ہیں، وہ بھی پاکستان کے خلاف نومبر 2024 میں پرتھ میں۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلیا نو جون سے بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچ کھیلے گا، جس کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہیں۔

Read Entire Article