ضمنی انتخابات 2025: انتخابی مہم کی مدت آج ختم، رات 12 بجے کے بعد مہم چلانا ممنوع

6 months ago 22

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

اس کے بعد کسی بھی امیدوار یا پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم چلانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، الیکشن کمیشن


محمد الیاس November 22, 2025

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ضمنی انتخابات 2025 کے سلسلے میں انتخابی مہم چلانے کی مقررہ مدت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، جس کے بعد کسی بھی امیدوار یا سیاسی جماعت کو مہم جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن ایکٹ سیکشن 182 کے تحت انتخابی مہم کی مدت مکمل ہونے کے بعد جلسے، ریلیاں اور تشہیری مواد کی تقسیم سمیت کسی بھی قسم کی مہم چلانا قانوناً ممنوع ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کسی امیدوار یا جماعت نے رات 12 بجے کے بعد انتخابی سرگرمی جاری رکھی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ہمارے ساتھ شامل ہوں

مقبول خبریں

Read Entire Article