صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ہفتے کو مشہور ٹک ٹاکر انصر محمود عرف ’مسٹر پتلو‘ کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جان سے گیا جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔
سیالکوٹ پولیس کے ترجمان محمد خرم نے بتایا کہ انصر نے تقریب میں مداحوں کو مدعو کر رکھا تھا، جس کے باعث ہزاروں افراد موقعے پر جمع ہو گئے۔
اس دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جان سے گیا۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
ان کے مطابق انصر نے ڈسکہ روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ کا پتا دے کر تقریب میں آنے والوں کے لیے موٹر سائیکلوں اور دیگر انعامات کا اعلان بھی کیا تھا، جس کی وجہ سے رش ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ انصر سمیت دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس خرم نے مزید بتایا کہ انصر نے ضلعی انتظامیہ سے گھر کے اندر تقریب منعقد کرنے کی اجازت لی تھی اور بتایا گیا تھا کہ پروگرام چار دیواری کے اندر ہو گا، تاہم انعامات کے اعلان کے باعث ہزاروں افراد وہاں پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بھگدڑ مچنے سے پہلے ہی اجازت نامہ منسوخ کر دیا۔
پولیس نے لوگوں کو وہاں سے پُرامن طور پر منتشر ہونے کی ہدایت بھی کی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تقریب کے منتظمین نے سوشل میڈیا پر موٹر سائیکلوں، کار اور دیگر قیمتی انعامات کی قرعہ اندازی کی تشہیر کر کے بڑی تعداد میں لوگوں کو اکھٹا کیا۔
تقریب کے دوران لاؤڈ سپیکر پر شرکا کو بیک وقت گراؤنڈ میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی، جس کے نتیجے میں شدید بھگدڑ مچ گئی۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ منتظمین نے اجازت نامے کی شرائط اور حفاظتی ضابطوں (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کی۔
ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری نے ہجوم کو منظم کرنے، امدادی ٹیموں کے لیے محفوظ راستے فراہم کرنے اور صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

.png)
2 hours ago
3



English (US) ·