یو اے ای میں شیڈول افغانستان،سری لنکا سیریز ملتوی

3 months ago 21

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

افغان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں مارچ کے دوران شیڈول محدود اوورز کی سیریز مشرق کی صورت حال کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 13 مارچ سے25 مارچ کے درمیان شارجہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ اور دبئی میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جانے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد تہران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں اور دیگر تنصیبات پر حملوں کے باعث دنیا کے مصروف ترین ٹرانزٹ مراکز میں سے بعض میں سفری نظام متاثر ہوا ہے اور کئی کھیلوں کے مقابلے منسوخ کرنا پڑے ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا: ’تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کے باوجود کہ ایونٹ منصوبے کے مطابق آگے بڑھ سکے، لاجسٹک مسائل آپریشنل کنٹرول سے باہر رہے، جس کے باعث سیریز ملتوی کرنے اور اسے دوبارہ شیڈول کرنے کے امکانات پر غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیریز مؤخر کرنے کا فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

بیان کے مطابق: ’دوبارہ شیڈول کی جانے والی سیریز کے لیے ترجیحی مقام بدستور متحدہ عرب امارات ہی رہے گا، اور نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈز اور دیگر فریقوں کے درمیان مزید رابطے کے بعد مناسب وقت پر کیا جائے گا۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ

Read Entire Article
Chatroom