یرغمال پاکستانی ملاحوں کے لیے صومالی قزاقوں کو تاوان نہیں دے سکتے: اسحاق ڈار

2 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ہفتے کو کہا کہ اسلام آباد عالمی بحری قوانین کا پابند ہے لہٰذا صومالی بحری قزاقوں کے زیر حراست پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے تاوان ادا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا پاکستان اور انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی وضع کی ہے۔

اسحاق ڈار نے رواں ہفتے برطانیہ میں آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے ملاقات کی اور اپریل سے صومالی بحری قزاقوں کی قید میں موجود 10 پاکستانی ملاحوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان نے ان ملاحوں کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کر رکھی ہیں، جو پالاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی آنر 25 پر سوار تھے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جائن کریں

پاکستانی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے حکومت سے ملاحوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی متعدد بار اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قید میں موجود عملے کے پاس پینے کا صاف پانی ختم ہو چکا ہے اور وہ محدود خوراک پر گزارا کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’کچھ عالمی اصول اور بحری قوانین ہیں جن کی پاسداری ضروری ہے اور پاکستان بھی ان کی پابندی کرتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا ’ان اصولوں میں سے ایک یہ ہے کہ اپنے لوگوں کی رہائی کے لیے قزاقوں سے مذاکرات یا تاوان ادا نہیں کیا جاتا کیونکہ اس سے قزاقوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ دوبارہ ایسی کارروائیاں کریں، بالخصوص ان ممالک یا جہازوں کو نشانہ بنائیں جن کے مالکان تاوان ادا کرنے پر آمادہ ہوں۔‘

انہوں نے کہا آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ان کی ’اچھی ملاقات‘ ہوئی۔

اسحاق ڈار کے مطابق ’ہم نے اس معاملے پر بات کی اور ایک حکمت عملی وضع کی ہے‘۔ تاہم انہوں نے اس حکمت عملی کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسلام آباد نے صومالی حکومت اور ایم ٹی آنر 25 کے مالک پر زور دیا ہے کہ مذاکرات جاری رہنے کے دوران یرغمالیوں کو خوراک، پینے کا پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے جون میں کہا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ’کچھ مشکل‘ ہے کیونکہ آئل ٹینکر پر دھماکہ خیز مواد لدا ہوا ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی ملاحوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی ہے۔
ہفتہ, اگست 29, 2026 - 16:45
Main image: 

<p>پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحق ڈار 18 نومبر، 2025 کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
یرغمال پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے صومالی قزاقوں کو تاوان نہیں دے سکتے: اسحاق ڈار
Read Entire Article
Chatroom