Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ہندو برادری کے وفد نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن کی قیادت میں وزیراعظم آفس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات حمزہ شہباز شریف کی دعوت پر دیوالی کے پرمسرت موقع پر منعقد ہوئی۔
ملاقات میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر کیسو مل کھیل داس اور اسفند یار بھنڈارا بھی موجود تھے۔
حمزہ شہباز شریف اور وفد کے شرکاء نے دیوالی کا کیک کاٹا اور ملاقات میں ہندو برادری کو دیوالی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کے لیے تمام ضروری انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
حمزہ شہباز شریف نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سماجی، ثقافتی، اقتصادی ترقی میں ہندو برادری کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی ہندو برادری دیوالی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائے گی اور یہ تہوار معاشرے میں امن، خیرسگالی اور امید کا پیغام عام کرنے کا ذریعہ بنے گا۔