ہانگ کانگ سکسز: بھارت نے جینٹل مین گیم کو ایک بار پھر سیاست زدہ کردیا

7 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ سی کے مقابلے سے قبل ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔ مونگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تاہم بھارتی کپتان کرونال پانڈیا اور عباس آفریدی نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ یہ واقعہ 2025 کے ایشیا کپ کی یاد تازہ کرگیا جب دبئی میں بھارت کے سوریا کمار یادیو اور پاکستان کے سلمان علی آغا نے بھی ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں کیا تھا۔ میدان میں پاکستانی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے مقررہ چھ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے، جس میں ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے۔ جواب میں عباس آفریدی نے کرونال پانڈیا کے پہلے ہی اوور میں پانچ چھکے لگاتے ہوئے 31 رنز حاصل کیے۔ پاکستان نے ہدف صرف 3.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ عباس آفریدی نے آٹھ گیندوں پر 35 رنز بنائے، جبکہ خواجہ نافع 12 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
Read Entire Article
Chatroom