گورنر راج کے بعد سے کچھ پتا نہیں وزیراعلیٰ کہاں ہیں، بیرسٹر گوہر

7 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گورنر راج کے بعد سے وزیراعلیٰ کے پی کا کچھ پتہ نہیں جبکہ اس کی آڑ میں پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کے نام پر ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے گورنر راج لگایا ایمرجنسی نافذ کی جس کو ہم مسترد کرتے ہیں، دہشت گردی ختم ہونی چاہیے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی میں 30 روز توسیع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خانم غیر سیاسی ہیں مگر پھر بھی اُن کی نظر بندی میں 30 روز کی توسیع کی گئی، ہمارے بارہ اراکین قومی اسمبلی کو آپ نے رکھا ہوا ہے جبکہ ہمارے وزیر اعلیٰ کا کوئی پتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سپورٹرز کو گرفتار کیا جا رہا جبکہ چھاپے مارے جا رہے ہیں اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پارٹی کے جھنڈے اتارے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو ذمہ داری دی تھی، میرے خیال  میں انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom