کینیڈا: فٹبال میچ کے دوران بال بوائے کو کہنی مارنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ

7 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کنیڈین پریمیئر لیگ کے ایک فٹبال میچ میں مخالف ٹیم کے بال بوائے کو کہنی مارنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ کم عمر بال بوائے نے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ ملنے کی خوشی میں جشن منایا۔ واقعہ سپرا اور کیولری کی ٹیموں کے درمیان پلے آف مقابلے کے دوسرے مرحلے میں پیش آیا۔ سپرا کے کھلاڑی الیسانڈرو بیلو کی ٹیم خسارے میں تھی اور وہ تھرو اِن کے ذریعے کھیل جلد دوبارہ شروع کرنا چاہتے تھے۔ اسی دوران گیند واپس لینے کی کوشش میں بیلو اور بال بوائے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بظاہر کھلاڑی نے کم عمر لڑکے کو کہنی مار دی۔         View this post on Instagram                       بال بوائے نے فوراً پیچھے کی جانب گرتے ہوئے ردعمل دیا جس کے بعد معاملہ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) تک پہنچ گیا۔ وی اے آر کے جائزے کے بعد ریفری نے الیسانڈرو بیلو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ ریڈ کارڈ ملنے پر بال بوائے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جشن منانا شروع کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom