کیا آپ امریکہ میں پورا قصبہ خریدنا چاہتے ہیں؟

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

شمالی کیلیفورنیا کی فیدر ریور وادی میں واقع ایک غیر منظم انتظامی علاقے کے پہاڑی قصبے کو اس کے طویل عرصے سے مالک رہنے والے شخص کی جانب سے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے بعد چھوڑنے کی تیاری کے باعث 47 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

پلوماس کاؤنٹی میں واقع بیلڈن 87 سال پرانا تاریخی قصبہ ہے، جو کیلیفورنیا کے گولڈ رش کے دور کی یادگار ہے۔ اس کے موجودہ مالک ایوان کافمین ہیں۔ فریسنو سے تعلق رکھنے والے سابق مستری کافمین نے مقامی دریاؤں میں کئی دہائیوں تک سونے کی تلاش کے بعد 1989 میں یہ جائیداد خریدی تھی۔

اب وہ پورا کمپاؤنڈ فروخت کر رہے ہیں، جس میں دو منزلہ ریزورٹ اور لاج، ریستوران، بار، جنرل سٹور، مکینک گیراج، سکول ہاؤس اور مختلف رنگوں کے کرائے کے کیبن شامل ہیں۔

ایس ایف گیٹ کے مطابق، جائیداد فروخت کرنے کا فیصلہ کافمین کی زندگی میں پیش آنے والی متعدد ذاتی تبدیلیوں اور سانحات کے بعد کیا گیا۔ 2021 میں ڈکسی فائر نے علاقے کی پہاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور قریبی قصبے گرین ویل کو تباہ کر دیا، تاہم بیلڈن محفوظ رہا کیونکہ کافمین کا بیٹا اور کئی ملازمین آگ پر قابو پانے کے لیے وہیں موجود رہے۔

کافمین کا بیٹا رواں سال کے آغاز میں صحت سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گیا، جس کے بعد کافمین نے بالآخر جائیداد فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

جب ایس ایف گیٹ نے کافمین سے پوچھا کہ انہیں اس جگہ کی سب سے زیادہ کیا چیز پسند تھی تو انہوں نے کہا، ’میرا خیال ہے، وہ تمام لوگ جن سے آپ برسوں کے دوران ملتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ آپ بہت سی چیزوں کو پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں۔‘

کافمین نے پہلی مرتبہ 1970 میں اپنی مستری کی ملازمت سے ایک ہفتے کی چھٹی کے دوران بیلڈن کو دریافت کیا تھا۔ ایک بڑے سیلاب کے بعد دریا کا رخ تبدیل ہوا تو انہوں نے اس مقام پر سونے کے قیمتی ذرات کے ذخائر دریافت کیے جہاں یلو کریک، فیدر ریور میں شامل ہوتا ہے۔

کافمین کے مطابق، ’اس سال ایک زبردست سیلاب آیا تھا جس نے بجری کا ایک بہت بڑا ذخیرہ بہا کر اس گڑھے میں پہنچا دیا، اور اسی وجہ سے وہاں سارا سونا موجود تھا۔ وہ ان تمام برسوں سے چھپا ہوا تھا۔‘

 

صرف اسی ایک سفر کے دوران کافمین نے تقریباً 50 اونس سونا حاصل کیا۔ اس وقت سونے کی قیمت تقریباً 35 ڈالر فی اونس تھی، جبکہ آج اس کی قیمت تقریباً 4,400 ڈالر فی اونس بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے اپنے کاروباری شراکت دار کو فون کرکے بتایا کہ وہ اپنا قیام مزید بڑھا رہے ہیں اور اس کے بعد وہ دوبارہ مستری کے پیشے میں نہیں لوٹے۔ اس کے بجائے انہوں نے زیورات سازی، نجی قرضوں اور بالآخر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں قدم رکھا۔

بیلڈن کی تاریخ کیلیفورنیا کے گولڈ رش کے دور سے جڑی ہوئی ہے، جب یہ تقریباً ایک ہزار افراد پر مشتمل ایک مصروف کیمپ تھا۔ سونے کی کان کنی میں کمی آنے کے بعد یہ علاقہ لکڑی اور ریلوے کی سرگرمیوں کا مرکز بنا اور بعد میں سیاحت اور دریائی مچھلی کے شکار کے لیے مشہور ہوا۔

20ویں صدی کے وسط میں فیدر ریور پر ڈیموں کی تعمیر نے مقامی ماحولیاتی نظام کو متاثر کیا اور مچھلیوں کی تعداد میں کمی کا باعث بنی، جس سے علاقے کی معیشت زوال کا شکار ہوگئی۔

جب کافمین نے 1989 میں بیلڈن خریدا تو 1970 کی دہائی میں لگنے والی ایک آگ کے باعث قصبے کی بیشتر اصل عمارتیں تباہ ہو چکی تھیں۔ کافمین نے جائیداد کو دوبارہ تعمیر کیا اور اسے شاہراہ سے دور، خود کفیل رہائش گاہ میں تبدیل کر دیا، جہاں مسافر، پیسیفک کریسٹ ٹریل کے پیدل مسافر اور موٹر سائیکل سوار قیام کرنے لگے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مصنفہ چیرل سٹریڈ نے اپنی 2013 کی یادداشت ’وائلڈ‘ میں بھی اس کمپاؤنڈ تک پہنچنے کا ذکر کیا، جہاں انہوں نے اپنے سفر کے دوران اس دور دراز ریزورٹ تک پہنچنے پر سکون کا اظہار کیا تھا۔

ایس ایف گیٹ کے مطابق، حالیہ برسوں میں یہ الگ تھلگ مقام رات بھر جاری رہنے والے میوزک فیسٹیولز کے لیے بھی مقبول ہوا ہے۔

صرف 15 مستقل رہائشیوں پر مشتمل ہونے کے باوجود یہ جائیداد ہائی وے 70 سے دور ایک خود کفیل کمیونٹی کے طور پر کام کرتی ہے۔ مرکزی لاج میں پرانی اور تاریخی اشیا کا ایک مجموعہ موجود ہے، جن میں تاریخی ٹیکسڈرمی، فن پارے اور ایک قدیم سلاٹ مشین شامل ہیں۔

کافمین کی دوست جوزی لچ فیلڈ، جو جائیداد کی فروخت میں ان کی مدد کر رہی ہیں، نے بتایا کہ کافمین طویل عرصے سے اس مقام کے میزبان کے طور پر اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

لچ فیلڈ نے جائیداد کی فروخت سے متعلق ایک ای میل میں لکھا، ’بیلڈن ٹاؤن کا اگلا میئر کون بننا چاہتا ہے؟‘

کافمین راہگیروں کے ساتھ اپنی بے تکلف مہمان نوازی کے لیے اب بھی مشہور ہیں اور اکثر بند لاج بھی مسافروں کی مدد کے لیے کھول دیتے ہیں۔

ایک حالیہ دورے کے دوران انہوں نے کینسر سے صحت یاب ہونے والے ایک شخص کو مفت پانی کی بوتل پیش کی، جسے علاج کے باعث بوتل بند پانی کی ضرورت تھی۔

کافمین نے اس شخص سے کہا، ’دیکھیں، اگرچہ ہم اس وقت کھلے نہیں ہیں، لیکن اگر آپ کو ابھی پانی کی ضرورت ہے تو میں آپ کے لیے ایک بوتل لے آتا ہوں۔‘

انہوں نے رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا، ’میں یہ آپ کو دے دیتا ہوں، کیسا رہے گا؟‘

شمالی کیلیفورنیا کی فیدر ریور وادی میں واقع پہاڑی قصبے کو پانچ دہائیوں سے زائد عرصے بعد فروخت کیا جا رہا ہے۔
منگل, ستمبر 22, 2026 - 09:45
Main image: 

<p>شمالی کیلیفورنیا کی دور افتادہ پہاڑی بستی بیلڈن 47 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت کے لیے پیش (گوگل میپس)</p>

type: 
SEO Title: 
کیا آپ امریکہ میں پورا قصبہ خریدنا چاہتے ہیں؟
origin url: 
https://www.the-independent.com/news/world/americas/california-ghost-town-belden-sale-b3053910.html
Read Entire Article
Chatroom