Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کی کھیل سے عدم شناسائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
6 مرتبہ عالمی اور 10 بار برٹش اوپن چیمپین شپ جیتنے والے جہانگیر خان کا سوشل میڈیا کے رابطے پر کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام ماضی کے چیمپینز کو ٹھیک سے پہچانتے بھی نہیں ہیں۔
پس منظر میں موجود دیوار کی نشاندہی کرتے ہوئے جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ 1963 کے برٹش اوپن اسکواش چیمپین محب اللہ سینیئر کی جگہ ماضی کے ایک اور کھلاڑی اور ان کے ہم نام محب اللہ کی تصویر آویزاں کرنا لا عملی کی انتہائی مایوس کن اور شرمناک مثال ہے۔