کوہاٹ حملہ: سلامتی کونسل کا ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسجد پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ فعال تعاون کریں۔

سلامتی کونسل کے صدر جیروم بونافون نے 22 ستمبر کو جاری بیان میں کہا کہ 18 ستمبر 2026 کو کوہاٹ کی ایک مسجد میں ہونے والا خودکش حملہ ’گھناؤنا اور بزدلانہ‘ فعل تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 پاکستانی شہری جان سے گئے اور 88 زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق جان سے جانے والوں میں سات عام شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 17 اہلکار بھی شامل تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر سے منسلک دھڑے اور مقامی عسکریت پسند گروپ اتحاد المجاہدین پاکستان نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی بیان میں اس حملے میں ملوث افراد، منصوبہ سازوں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی، اس کے محرکات، مقام، وقت یا اس کے مرتکب افراد سے قطع نظر، مجرمانہ اور ناقابل جواز ہے۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

کونسل کے ارکان نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ فعال تعاون کریں۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام ممالک اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں، بشمول انسانی حقوق، پناہ گزینوں اور بین الاقوامی انسانی قانون، کے مطابق دہشت گردی سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کریں۔

کونسل کے ارکان نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ فعال تعاون کریں۔
بدھ, ستمبر 23, 2026 - 08:15
Main image: 

<p class="rteright">کوہاٹ میں 18 ستمبر 2026 کو مسجد میں خودکش حملے&nbsp;کے بعد پاکستانی فوج کا ایک اہلکار جائے وقوعہ پر نقصان کا جائزہ لے رہا ہے (اے پی)</p>

type: 
SEO Title: 
کوہاٹ حملہ: سلامتی کونسل کا ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
Read Entire Article
Chatroom