Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد میں گارڈن ویسٹ کے علاقے حسن لشکری کے قریب ایک گھر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے نے افسوسناک رخ اختیار کر لیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جو رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا تھا، جبکہ زخمی خاتون کی شناخت پروا شاہ کے نام سے کی گئی ہے۔
چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق لاش اور زخمی خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول اور تین خول تحویل میں لے لیے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔