کراچی؛ کورنگی عوامی کالونی میں چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار، فوٹیج منظر عام پر آ گئی

1 month ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کورنگی عوامی کالونی میں مسلح لٹیروں نے ایک چائے کے ہوٹل کو لوٹ لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان ہوٹل پر آتے ہیں اور وہاں بیٹھے افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیتے ہیں۔ ملزمان نے گاہکوں اور عملے سے موبائل فونز چھین لیے جبکہ کاؤنٹر پر موجود کیشیئر سے نقدی بھی لوٹ لی۔ سی سی ٹی وی مناظر کے مطابق ملزمان نے واردات کے دوران اپنے چہرے ماسک سے چھپائے ہوئے تھے تاکہ شناخت سے بچ سکیں۔ واردات کے بعد ملزمان با آسانی موقع سے فرار ہو گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آئے روز اس نوعیت کی وارداتیں پیش آ رہی ہیں جبکہ پولیس ان لٹیروں کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
Read Entire Article