کراچی: پولیس مقابلوں میں ملزمان کی ہلاکت، حراستی اموات تصور ہونگی، پولیس سرجن کا حکم نامہ جاری

8 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ہلاک ہونے والے تمام افراد کی اموات کو حراستی اموات تصور کیا جائے گا، پولیس مقابلوں میں ہلاک افراد کی لاشوں کا معائنہ ڈیڈ آن ارائیول پروٹوکول کے تحت کیا جائے گا جبکہ ان کے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر ثمیہ سید نے اس حوالے سے مستقل دفتری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پولیس مقابلوں میں ہلاک ہر شخص کا کیس ضابطہ فوجداری کی دفعہ 176 کے تحت عدالتی ہدایات کے حصول کے لیے مجسٹریٹ کو بھیجا جائے گا جبکہ پوسٹ مارٹم ٹیم کی تشکیل کے لیے متعلقہ کیس پولیس سرجن کو ارسال کرنا لازمی ہوگا۔ حکم نامے کے مطابق ڈیڈ آن ارائیول میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ میں واقعے کی تفصیلات درج کرنا ضروری ہوگا، جبکہ لاش پر موجود اکڑن، بعد از مرگ پڑنے والے نیل کی کیفیت اور شدت، متوفی کے کپڑوں کی تفصیلات اور جسم پر زخموں کی مجموعی تعداد بھی درج کی جائے گی۔ دفتری حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ زخموں کی نوعیت کا تعین میڈیکو لیگل افسر نہیں کرے گا، جبکہ لاش کے ہمراہ اسپتال آنے والے پولیس افسر کے دستخط اور اس کے شناختی کوائف بھی میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کے لیے لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom