کراچی، ناردرن بائی پاس پر ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان تصادم سے ٹریفک کی روانی متاثر

4 months ago 39

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے ناردرن بائی پاس پر یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ کوسٹر کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث ناردرن بائی پاس پر یوسف گوٹھ کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کرتے ہوئے گاڑیوں کو ناردرن بائی پاس سے مشرف کٹ جبکہ ٹی کراسنگ سے حب ریور روڈ کی جانب موڑ دیا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom