کراچی میں روایتی گجراتی رقص ’گربا‘ کی محفل

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

کراچی میں اتوار کی رات ’جب وی گربا‘ کے نام سے گربا نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں روایتی گجراتی موسیقی، رنگا رنگ ملبوسات اور ڈانڈیا رقص نے محفل کو یادگار بنا دیا۔ 

گربا گجرات کا ایک روایتی رقص ہے، جسے ہندو برادری کے مذہبی تہوار نوراتری کے دوران خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

اس رقص میں شرکا عموماً دائرے کی شکل میں موسیقی کی تال پر قدم ملاتے اور تالیاں بجاتے ہیں جب کہ ڈانڈیا میں لکڑی کی چھوٹی چھڑیوں کے ساتھ مخصوص انداز میں رقص کیا جاتا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

یہ دونوں رقص گجراتی ثقافت کی نمایاں علامت سمجھے جاتے ہیں۔

کراچی کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے منعقد کی گئی اس تقریب میں شرکا نے گربا اور ڈانڈیا رقص میں حصہ لیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تقریب میں ثقافتی رنگوں، موسیقی اور باہمی میل جول کا خوب صورت امتزاج دیکھنے میں آیا۔

شرکا نے ایسی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے مختلف ثقافتی روایات کو قریب سے جاننے اور انہیں منانے کا موقع ملتا ہے۔

کراچی میں گجراتی ثقافت سے جڑے گربا اور ڈانڈیا کی روایت طویل عرصے سے موجود ہے۔

نوراتری کے علاوہ شادی بیاہ اور دیگر سماجی اجتماعات میں بھی ان رقصوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

گربا نائٹ میں روایتی گجراتی موسیقی، رنگا رنگ ملبوسات اور ڈانڈیا رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
منگل, اکتوبر 27, 2026 - 16:30
Main image: 
jw id: 
HBeUmn0H
type: 
SEO Title: 
کراچی میں روایتی گجراتی رقص ’گربا‘ کی محفل
Read Entire Article
Chatroom