کراچی میں جھگڑے کے دوران نوجوان کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا

2 months ago 7

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

متوفی اور ملزم پڑوسی تھے، واردات کے بعد ملزم فرار


فوٹو فائل


شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں عیدالفطر کے پہلے روز جھگڑے کے دوران نوجوان مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار سے جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز مروت نے بتایا کہ واقعہ سیکٹر 17 بی ذکریا چوک کے قریب پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 18 سالہ اویس کے نام سے کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ بچوں کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا جبکہ مقتول اور ملزم دونوں پڑوسی ہیں۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈنڈوں کے وار سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول اویس کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مقتول کے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے۔

Read Entire Article
Chatroom