کراچی؛ محمودآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ڈاکو کی فائرنگ سے تین افراد زخمی

4 months ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
 محمودہ آباد نمبر 04 اللہ والا شیر مال ہاؤس کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جس کی عمر تقریباً 28 سال بتائی جارہی ہے۔ ایدھی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ حماد ولد غلام علی، 24 سالہ علی ولد سعید اور 12 سالہ عرش ولد مدثر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
Read Entire Article