کراچی، لنڈا بازار کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

1 month ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد میں رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے عقب میں گوشت مارکیٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔  زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ افضال ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔ گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
Read Entire Article
Chatroom