Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد میں سہراب گوٹھ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ایس ایچ او سچل کے مطابق مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے مقتول کی شناخت کے حوالے سے بھی کوششیں کر رہی ہے ۔