Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں جہاں دو مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن پولیس کے علاقے لیاری تیسر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ شاہ لطیف کے علاقے سیکٹر 17 سی ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت بابر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے قبضے سے بھی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔