Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب مزدا الٹنے سے زخمی ہونے والا ڈرائیور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب اتوار کی دوپہر مزدا الٹنے سے شدید زخمی ہونے والا مزدا کا ڈرائیور جناح اسپتال میں رات گئے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت 35 سالہ حامد ولد راشد کے نام سے کی گئی تھی، متوفی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا ۔