کراچی؛ تین ہٹی میں پتنگ کی قاتل ڈور نے 5 سالہ بچی کی جان لے لی

9 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کراچی کے علاقے تین ہٹی میں پتنگ کی قاتل ڈور نے ایک اور معصوم جان لے لی جہاں سید نورعلی شاہ مزار کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 5 سالہ بچی گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایدھی ایمبولینس کے ذریعے بچی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 5 سالہ ثانیہ نور رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ بچی اپنے نانا کی گود میں بیٹھی تھی اور ان کے والد موٹرسائیکل چلا رہا تھا کہ اس دوران اچانک پتنگ کی ڈور بچی کے گلے میں لپٹ گئی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی اور جانبر نہ ہوسکی۔ ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ بچی کی میت لے کر کورنگی روانہ ہوگئے۔ واقعے کے مقام کے حوالے سے ابتدائی طور پر لیاقت آباد، شریف آباد اور سپر مارکیٹ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ حادثہ لیاقت آباد نمبر 10 کے پل پر پیش آیا ہے، تاہم بعدازاں معلوم ہوا کہ واقعہ تین ہٹی میں سید نور علی شاہ مزار کے قریب پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او جمشید کوارٹر عمران آفریدی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال اسپتال کی جانب سے تھانے کو کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کر رہی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom