کراچی، بینظیر پارک کے قریب پیٹرول کے کیبن میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

1 day ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں کولاچی روڈ پر بینظیر پارک کے قریب پیٹرول کے کیبن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیٹرول کے کیبن میں لگی آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom