کراچی ایف بی ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

4 months ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ایف بی انڈسٹریل ایریا بلاک 21 میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ تولیہ بنانے والی فیکٹری میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔ فائر افیسر معراج کا کہنا ہے کہ آگ تولیہ فیکٹری کے فرسٹ فلور پر لگی جس پورشن میں آگ لگی وہاں بڑی مقدار میں دھاگہ اور تولیہ اسٹور کیا جاتا ہے۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں اور چار واٹر ٹینکر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو اور فائر فائٹنگ عملہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ علاقے میں حفاظتی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔  
Read Entire Article