کراچی ایئرپورٹ: امریکا سے آئے پارسل سے چار کروڑ روپے کی چرس برآمد

4 months ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان کسٹمز ائیر کارگو کنٹرول یونٹ نے امریکا سے کراچی ایرپورٹ آنے والے پارسل کے ذریعے آنے والی مہنگی منشیات "میرجوانہ" اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، پارسل میں موجود مواد کو "دستاویزات" ظاہر کیا گیا تھا۔ کسٹمز حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم اہل کاروں نے کراچی پہنچنے والے مشکوک پارسل کی کھول کر جانچ پڑتال کی تو گتے کے ڈبے میں انتہائی مہارت کے ساتھ مہنگی منشیات میریجوانہ برآمد ہوئی۔ منشیات کی مالیت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے جس کا وزن 2.26 کلوگرام ہے۔ کسٹمز حکام کی بروقت کارروائی کے باعث منشیات کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Read Entire Article