کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد

4 months ago 29

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کے قریب الفتح قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دو دیگر ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کامران، یاسر اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom