کراچی، ابراہیم حیدری میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

1 day ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ معمول کی گشت کے دوران پیش آیا جہاں مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جسے زخمی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Read Entire Article