کابل ریستوران میں دھماکہ، ایک چینی سمیت سات اموات: پولیس

4 months ago 37

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہر نو میں ایک چینی ریستوران میں دھماکے میں ایک چینی سمیت سات افراد جان سے گئے ہیں۔

کابل پولیس ترجمان نے ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ شہر نو گل فروشی سٹریٹ میں دھماکہ چینی ریسٹورنٹ ’چائنیز نوڈل‘ میں ہوا ہے جس میں ایک چینی شہری اور چھ افغان شہری جان سے گئے ہیں۔ 

خالد زدران نے لکھا ہے کہ ریسٹورنٹ ایک مسلمان چینی عبدالمجید، ان کی اہلیہ اور افغان شہری عبدالجبار مشترکہ طور پر چلاتے تھے۔

خالدزدران کے مطابق چینی شہری کا تعلق سنک کیانگ صوبے سے ہیں اور ریسٹورنٹ میں مسلمانوں کے لیے خوراک تیار اور بیچا جاتا تھا۔ 

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ دھماکہ کچن کے قریب ہوا ہے اور دھماکے کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہے۔

ایمرجنسی نامی تنظیم کے سرجیکل سینٹر، کابل میں دوپہر دھماکے کے بعد بیس زخمی افراد کو لایا گیا ہے۔ ان میں سات افراد پہنچنے پر جان کی بازی ہار چکے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں سڑک کے باہر ملبہ بکھرا ہوا اور ہوٹل کی عمارت میں بڑے سوراخ سے دھواں نکلتا دکھایا گیا۔

دیجان پینک، انسانی ہمدردی گروپ ایمرجنسی کے افغانستان میں کنٹری ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہا: ’زخمیوں میں چار عورتیں اور ایک بچہ شامل ہیں ... بدقسمتی سے، ہسپتال پہنچنے پر سات لوگ پہلے ہی مر چکے تھے۔‘ 

دھماکے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے کہا کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

طالبان نے 2021 میں جنگ زدہ افغانستان پر قبضہ کر لیا اور کہا کہ وہ سکیورٹی بحال کریں گے، لیکن بم حملے جاری ہیں، جن میں سے کئی کی ذمہ داری عسکریت پسند داعش تنظیم کے مقامی شاخ نے ماضی میں لی ہے۔

Read Entire Article
Chatroom