ڈکی بھائی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم: لاہور ہائی کورٹ

5 months ago 27

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

لاہور ہائی کورٹ نے آج یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست ضمانت منظور کر لی اور انہیں دس لاکھ روپے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی۔

ڈکی بھائی اس پر وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور انہوں نے اپنی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

وکیل عمران رضا چدھڑ نے دلائل دیئے اور نشاندہی کی کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں بلکہ ڈکی بھائی کی اہلیہ نے ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

وکیل نے یہ نکتہ اٹھایا کہ ڈکی بھائی کے مقدمے میں شریک ملزموں کی ضمانت  پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں اور 2018 مقدمے کی دفعات کی زیادہ سے زیادہ سزا تین برس ہے اور یہ جرم قابل ضمانت  ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی پر جوئے کی ایپ کی تشہیر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

قبل ازیں عدالتوں نے دو بار ملزم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ’ڈکی بھائی کی سرگرمیاں معاشرے میں بڑے پیمانے پر اثرانداز ہوئیں۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپنے مشوروں کی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔‘

پاکستان میں سوشل میڈیا اور آن لائن بڑے پیمانے پر فراڈ اور جوئے پر قابو پانے کے لیے کچھ عرصہ قبل ہی نیشنل سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی قائم کی گئی ہے، جس کے تحت فیصل آباد آن لائن سکینڈل سمیت کئی کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

حکام کے مطابق آن لائن فراڈ یا سوشل میڈیا پر جوئے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی طریقے سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو لوٹنے سے بچایا جا سکے اور نوجوان نسل کو راہِ راست پر رکھا جا سکے۔

آن لائن جوئے سکینڈل میں عدالتی کارروائی

این سی سی آئی اے لاہور نے 17 اگست 2025 کو علامہ اقبال ایئر پورٹ سے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ لاہور سے ملائیشیا جانے کی کوشش میں تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے بِینومو (Binomo) جیسی غیر قانونی جوا ایپس کی بڑے پیمانے پر ’تشہیر‘ کی، جو خاص طور پر نوجوانوں اور نابالغوں کو نشانہ بنا رہی تھیں۔ یہ ایپس آن لائن بیٹنگ اور جوئے کی آڑ میں چلتی تھیں، جو لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کو مالی تباہی کی دلدل میں دھکیل چکی ہیں۔

گرفتاری کے فوری بعد ملزم سے دو موبائل فونز اور ایک لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے کی فرانزک اور تکنیکی رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ ان ڈیوائسز میں جوا ایپس کی پروموشنل ویڈیوز، ایپ انتظامیہ کے ساتھ خفیہ وائس چیٹس اور مالی ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ موجود تھا۔

بِینومو ایپ کو 2023 میں سرکاری طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا، مگر عدالتوں کا موقف ہے کہ جوئے کی تشہیر ہمیشہ سے ایک سنگین جرم رہی ہے، چاہے ایپ بین ہو یا نہ ہو۔

آن لائن جوئے سکینڈل میں کارروائی کا دائرہ

این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد آن لائن فراڈ اور جوئے کی ایپس کو پروموٹ کرنے والے مزید سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف کارروائیوں کا اعلان کیا، جس کے بعد مسٹر پتلو، رجب بٹ، مان ڈوگر، اقرا کنول، ذوالقرنین چوہدری، مناحل ملک، وسیم اکرم (کرکٹر)، خرم گجر کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

حکام کے مطابق بیگو لائیو، ٹک ٹاک لائیو سمیت جوئے کی پروموشن کرنے والے ایکٹوسٹس کا ساتھ دینے والے اداکاروں خوشبو ارباز، دیدار، خوبصورت کیف، شیزا بٹ، نگار چوہدری، گڈو کمال، عمران شوکی، قیصر پیا، امجد رانا، وکی کوڈو، ندا چوہدری، سلک جٹ، راشد کمال و دیگر کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

Read Entire Article