چترال میں معدومیت کا شکار نایاب برفانی چیتے کی موجودگی،  ویڈیو سامنے آ گئی

6 months ago 28

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
چترال کے علاقے گرم چشمہ کی منور ویلی میں معدومیت کا شکار نایاب برفانی چیتے کی موجودگی ایک بار پھر ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق اس نایاب جانور کو آبادی کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد علاقے میں وائلڈ لائف حکام متحرک ہوگئے ہیں۔ محکمے کے مطابق چند سال قبل بھی چترال میں برفانی چیتے کی موجودگی رپورٹ ہوئی تھی، تاہم حالیہ مشاہدہ اس کی بقا کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ چترال وائلڈ لائف ٹیمیں اس وقت علاقے میں موجود ہیں اور برفانی تیندوے کے تحفظ اور اس کے محفوظ قدرتی ماحول کے لیے کام کر رہی ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات نے مقامی آبادی کو بھی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برفانی چیتے کی بقا کے لیے مقامی تعاون نہایت اہم ہے۔ Rare Sighting Alert Snow Leopard Spotted Near Homes in #Chitral’s Garam Chashma🐾 These elusive ghosts of the mountains are venturing closer to human settlements. A gentle reminder: our majestic wildlife is fragile, let’s protect their home!💚#SnowLeopard #WildlifeConservation pic.twitter.com/zBO8G6xCGA — Snow Leopard Foundation (@SLF_PAK) November 20, 2025  
Read Entire Article