پی ایس ایل 11 فائنل شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا

1 month ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیرداخلہ پاکستان سینیٹر محسن نقوی نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ ’عزیز کرکٹ شائقین، میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے سٹیڈیمز میں تماشائیوں کی اجازت کی درخواست کی۔ وہ خود بھی شائقین کو اجازت دینے کی طرف مائل تھے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے زور دیا کہ فی الوقت پورے پاکستان میں کفایت شعاری کے اقدامات نافذ ہیں، اور ایندھن کی کھپت کو کم سے کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Dear cricket fans, I requested Prime Minister Shehbaz Sharif to allow spectators in the stadiums. While he was also inclined to permit fans, he emphasized that austerity measures are currently in place across Pakistan, with efforts underway to minimize fuel consumption.

However,… pic.twitter.com/jgp96vRiRe

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 25, 2026

’تاہم فرنچائز مالکان کی درخواست پر، انہوں نے پی ایس ایل 11 فائنل کے لیے شائقین کی موجودگی کو فیاضی سے منظور کر لیا ہے۔ میں اس فیصلے کے لیے اور شائقین کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 22 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ خطے کی صورت حال اور اس کے نتیجے میں حکومتی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہوں ایڈیشن کے میچ صرف لاہور اور کراچی میں بغیر تماشائیوں کے منعقد ہوں گے۔

فروری کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 11 میں اس وقت 36 میچ ہو چکے ہیں جبکہ تمام ٹیموں نو نو میچز کھیل چکی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 17 پوائنٹس کے ساتھ ناقابل شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز 12 پوائٹنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ

Read Entire Article
Chatroom