پی ایس ایل 11: سمیر منہاس کے 82 رنز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ کے خلاف جیت

2 months ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان سپر لیگ کے لیگ مرحلے میں جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیر منہاس کے شاندار 82 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس نے  نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

کپتان سعود شکیل نے 42 رنز سکور کیے جبکہ ٹام کرن نے بھی 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان سب سے کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

184 رنز کے تعاقب میں 19 سالہ اوپنر سمیر منہاس نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 44 بالوں پر 82 رنز بنائے۔

کپتان شاداب خان نے بھی جارحانہ کھیل کر 38 بالز پر 69 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج دوسرا میچ راول پنڈیز اور کراچی کنگز کے درمیان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Read Entire Article
Chatroom