پنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو گی

22 hours ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پنجاب کے دو حلقوں این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقے میں انتخابی مقابلے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جہاں 5 لاکھ 18 ہزار 620 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن حکام کے مطابق این اے 77 میں مجموعی طور پر 333 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 12 کو انتہائی حساس جبکہ 34 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار 982 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ رینجرز کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں گے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 77 ہزار 480 مرد اور 2 لاکھ 41 ہزار 140 خواتین شامل ہیں۔ ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر راشد بشیر ورک میدان میں ہیں، جو مرحوم رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے صاحبزادے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے قاضی ابراہیم گجر اور آزاد امیدوار الفت رسول وڑائچ سمیت دیگر امیدوار بھی انتخابی عمل کا حصہ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا۔ این اے 77 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں شہری اور دیہی دونوں علاقے شامل ہیں۔ شہری علاقوں میں شاہین آباد، دھلے، راہوالی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے جبکہ دیہی علاقوں میں قلعہ دیدار سنگھ، لدھیوالہ وڑائچ، پپناکھا اور گوندلانوالہ شامل ہیں۔ دوسری جانب چیچہ وطنی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 203 میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جہاں ان کے صاحبزادے چوہدری اسد حنیف جٹ مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom