پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟

7 months ago 25

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5 نومبر تک پنجاب میں بارش کا امکان ہے، بارشیں آلودگی اور ایئرکوالٹی انڈکس کم ہونے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی جبکہ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی ہوگی۔ اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطباق پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔ ترجمان کے مطابق دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom