پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

5 months ago 31

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم گزر گیا جس کے باعث خشک سرد موسم پھر شروع ہوگیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 دسمبر تک دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ اس سے قبل، ملک میں داخل ہونے والا مغربی سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش برسائے بغیر گزر گیا تھا۔
Read Entire Article