پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عملے کی دوہری ملازمت پر مکمل پابندی عائد

4 months ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

دوہری ملازمت ثابت ہونے پر ادارہ جاتی پالیسی کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسپتال انتظامیہ


پشاور:

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عملے کی دوہری ملازمت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آئندہ کسی بھی ملازم کو سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اداروں یا نجی تنظیموں میں بیک وقت ملازمت کی اجازت نہیں ہو گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوہری ملازمت کے زمرے میں مستقل، کنٹریکٹ اور پارٹ ٹائم بنیادوں پر کی جانے والی تمام سرکاری و نجی نوکریاں شامل ہوں گی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم کے خلاف دوہری ملازمت ثابت ہو گئی تو اس کے خلاف ادارہ جاتی پالیسی کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

Read Entire Article