پشاور؛ نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

17 hours ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کرنے کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق شوٹر گھر سے نادرا آفس تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا پیچھا کرتا رہا اور حملہ آوور نے سواریوں کا بائیکا موٹر سائیکل روپ اختیار کیا تھا، مرکزی ملزم نے اپنے ساتھی کو سواری بنا کر نادرا دفتر تک گاڑی کا تعاقب کیا۔ تحقیقات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد کا یونیورسٹی ٹاؤن سے تعاقب کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا بلٹ پروف گاڑی میں حیات آباد تک آئے، ملزمان نے مبینہ طور پر دشمنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو قتل کیا۔ نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر قتل والے مقام کی کئی بار ریکی کی گئی، ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملزمان کی گرفتاری اور بیرون ملک فرار نہ ہونے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔
Read Entire Article
Chatroom