پتوکی: شادی سے انکار پر لڑکی نے نوجوان کو ماتھے پر گولی مار دی

1 month ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پتوکی میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے 22 سالہ نوجوان کو ماتھے پر گولی مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی سے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے، زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ فاروق کے نام سے ہوئی ہے جو فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لڑکی موقع سے فرار ہوگئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی مقتول نوجوان کی قریبی رشتہ دار ہے۔ نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ لڑکی قریبی رشتہ دار ہے جو بیٹے پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔  
Read Entire Article