پاکستانی کرکٹر امام الحق کے گھر ننھی مہمان کی آمد

4 months ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کے گھر خوشیوں نے ڈیرہ ڈال لیا ہے، جہاں ننھی مہمان کی آمد ہوئی ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔ امام الحق نے اس خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اس نعمت پر بے حد شکر گزار اور خوش ہیں۔         View this post on Instagram                       پاکستانی کرکٹر نے اپنی بیٹی کا نام انارا حق رکھا ہے۔ امام الحق کے مطابق انارا نام کا مطلب روشنی کی کرن ہے اور ان کی بیٹی واقعی ان کی زندگیوں کی روشنی بن کر آئی ہے۔ امام الحق کے مداحوں، ساتھی کرکٹرز اور شوبز و اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ امام الحق نومبر 2023 میں انمول محمود کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔  
Read Entire Article