Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پاکستانی اسپنر نعمان علی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف ثقلین مشتاق اور دانش کنریا کا ریکارڈ توڑ دیا بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں اسپنر نعمان علی نے تین وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے یہ سنگ میل اپنے کیریئر کے صرف 22 ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا۔
An important milestone for Noman Ali! 👏
He completes 1️⃣0️⃣0️⃣ Test wickets ✨#BANvPAK pic.twitter.com/ZepOndqnMX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2026
اس شاندار کارنامے کے بعد نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے اسپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے اس فہرست میں ثقلین مشتاق اور دانش کنریا کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اپنی 100 وکٹیں 23، 23 ٹیسٹ میچز میں مکمل کی تھیں۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ یاسر شاہ کے پاس ہے جنہوں نے صرف 17 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ سعید اجمل نے 19 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے دوسرے نمبر پر جگہ بنائی تھی۔
دوسری جانب نعمان علی نے ایک منفرد عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے معمر ترین بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز 39 سال اور 218 دن کی عمر میں حاصل کیا جس کے بعد ان کا نام عالمی کرکٹ ریکارڈز میں نمایاں ہو گیا۔