پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

5 months ago 18

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی اسمبلی 53 رکنی ہے جس میں تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے کم از کم 27 ووٹ درکار ہیں (آزاد کشمیر اسمبلی)

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف اسمبلی میں پیش کردہ تحریکِ عدم اعتماد پیر کو ووٹنگ کے بعد کامیاب ہو گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق کھلی رائے شماری میں پیپلز پارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 36 ووٹ لے کر قائد ایوان بن گئے۔ تحریک کی کامیابی کے لیے 53 رکنی ایوان میں کم از کم 27 ووٹ درکار تھے۔

سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزاد کشمیر اسمبلی  کے اجلاس میں  وزیراعظم انوارالحق کے خلاف پی پی پی کے رکن اسمبلی قاسم مجید کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

نئے وزیراعظم ممتاز راٹھور کی حلف برداری کل ہونے کا امکان  ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل ایوان سے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے ایک شخص ہی آئین اورانتظامی ڈھانچےکی تباہی کاذمہ دارہو ، کیا ان کی کابینہ کے ارکان اس کے ذمہ دار نہیں ہیں؟

جمعے کی دوپہر وزیر اعظم انور الحق کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔ قرارداد پر 25 ارکان نے دستخط کیے تھے، جن میں 23 پی پی پی سے اور دو مسلم لیگ ن سے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

Read Entire Article