پاکستان اور افغانستان کی طالبان حکومت نے چین میں مذاکرات دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جہاں چین دونوں ممالک کے درمیان ایک پائیدار جنگ بندی کے لیے ثالثی کر رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق یہ اطلاعات بدھ کو دو پاکستانی حکام نے دیں۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تیسرے شخص نے، جو چین کی ثالثی کی کوششوں سے باخبر ہے، بتایا کہ مذاکرات کا مقصد موجودہ لڑائی کو ختم کرنا ہے۔
حکام نے اے پی کو شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں ممالک کے نمائندے اُرومچی، شمالی چین میں ملاقات کر رہے ہیں۔
چین نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس تازہ پیش رفت کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ تردید۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔
انہوں نے گذشتہ روز چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے بیجنگ میں ملاقات کی تھی، جس کے بعد دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ میں فوری سیز فائر کیا جائے جبکہ آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے کھولا اور محفوظ بنایا جائے۔
.png)
2 months ago
15

English (US) ·