ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، میچ تاخیر کا شکار

3 months ago 23

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

کولمبو میں 21 فروری 2026 کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا (اے ایف پی)

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جو بارش کے باعث اب تک شروع نہیں ہو پایا ہے۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم بارش کے باعث گراؤنڈ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

پاکستان گروپ مرحلے میں اپنے چار میچز میں سے تین جیت کر سپر 8 مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو بھی گروپ مرحلے کے ایک میچ میں شکسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس میچ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے سے طے شدہ فارمولے کے تحت جو ٹیمیں اپنے گروپ میں پہلے پوزیشن پر پہنچی تھیں، انہیں ایک گروپ میں رکھا گیا ہے جو اپنے تمام میچز انڈیا میں کھیلیں گی جبکہ دوسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں سری لنکا میں اپنے میچز کھیلیں گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ

Read Entire Article
Chatroom