وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں مشکوک ویڈیوز سے تشویش؛ خوف کی لہر دوڑ گئی

2 months ago 8

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی دو پراسرار ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی جن میں سے ایک کو بعد میں حذف بھی کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے اکاؤنٹ پر پہلی ویڈیو میں ایک مختصر کلپ دکھایا گیا جس میں کیمرہ کسی خاتون کے پاؤں کی طرف تھا اور ایک خاتون کی آواز سنائی دی جو کہہ رہی تھی کہ کیا یہ جلد شروع ہونے والا ہے۔ اس پوسٹ کو کسی بھی کیپشن کے بغیر شیئر کیا گیا تھا تاہم یہ ویڈیو کچھ دیر بعد وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی تھی۔ 🚨 “IT’S LAUNCHING SOON, RIGHT?” — THE WHITE HOUSE POSTED THIS VIDEO AT 1AM… THEN TRIED TO ERASE IT Watch both clips carefully. This is where it gets strange. At 1:17AM UTC, a 4-second video hits the official White House X account… then gets deleted. But not before people… pic.twitter.com/lPxPMpNqoD — HustleBitch (@HustleBitch_) March 26, 2026 جلد ہی دوسری ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں سیاہ اسکرین، شور نما آواز اور ایک لمحے کے لیے امریکی پرچم دکھائی دیا۔ اس ویڈیو کے ساتھ بھی کوئی وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔ ان ویڈیوز کو لاکھوں صارفین نے دیکھا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔ کسی نے کہا کہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو کسی نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ جنگ کا کوئی خفیہ اعلان بھی ہوسکتا ہے۔ تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان ویڈیوز کی وضاحت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔
Read Entire Article
Chatroom